ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکومت کا بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

400

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ NCOC کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی SOP فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت SOPs فالو کرنے ہوں گے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بڑی مارکیٹس این سی او سی فیصلوں کےتناظرمیں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانےعائدکیےجائیں گے۔