امریکا کے بعد فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ شروع

607

پیرس: امریکا کے بعد فرانس میں بھی سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پیرس کے گورنر نے سیاہ فام شخص  ایڈماکے قتل کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلئے جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی ہے تاہم مظاہرین نے “ایڈما کیلئے انصاف” کا نعرہ لگاتے ہوئے عدالت کا گھیراؤ کرکے احتجاج کررہے ہیں ۔

Anti-racism protesters in Paris calls for justice after the death of Adama Traore in 2016

دوسری جانب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں پولیس نے پیپر گیس کا بھی استعمال کیا ۔

مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب بھی جلوس نکالا۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ دنوں جارج فلویڈ کی طرح سال 2016 میں زیر حراست ہونے کےدوران پولیس کی جانب سے گلا گھونٹنےپرہلاک ہوگیا تھا۔واقعے کو 4 سال گزرنے کے باوجودتاحال  عدالتی کاروائی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔