دراز کی موبائل گیمنگ میں انٹری،دراز کا پہلا گیم متعارف کرادیا گیا

670

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ملک کا سرکردہ ای کامرس پلیٹ فارم دراز”دراز فرسٹ گیمز“متعارف کرائے جانے کے ساتھ پاکستان کی فروغ پاتی ہوئی گیمنگ انڈسٹری میں داخل ہوگیا ہے۔

دراز ایک تخلیقاتی اور شاندار پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں لاکھوں افراد کو سماجی فاصلوں کے اس دور انیئے میں دوستوں سے ڈیجیٹلی کنیکٹ کرکے تفریح کیلئے ایک منفرد مقام کی حیثیت سے کام کرے گا،گزشتہ چند ماہ کے دورا ن نقل و حرکت پر عائد پابندیوں نے پاکستانیوں کو تفریح کیلئے ڈیجیٹل سالوشنز کی تلاش پر راغب کردیا ہے۔

مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق متعارف کرایا گیا دراز فرسٹ گیمز گیمنگ کے دلدادہ اور عام گیمرز کو آل ان ون ایپ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی فروغ پاتی ہوئی گیمنگ انڈسٹری کی مزید ترقی کا باعث بنے گا، یہ ملٹی پل جنریز تک 19گیمز تک رسائی فراہم کرتا ہے جس میں اسپورٹس،کارڈز،تورنامنٹ اور trivia.شامل ہیں جبکہ وقت کے ساتھ یہ اعداد وشمار کئی سو تک بھی بڑھ سکتے ہیں۔

دراز پاکستا ن کے کٹیگری ڈائریکٹر عادل انور جو کہ دراز فرسٹ گیمز کو بھی دیکھ رہے ہیں ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”دراز میں ہم صارفین کی سوچ پر مبنی تخلیقات پر فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ مقامی صنعتوں کی ترقی میں ایندھن کا کردار ادا کرتی ہیں۔دراز فرسٹ گیمز متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہم نے انتہائی زرخیز زمین کھود ڈالی ہے اور ہم پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری میں اپنے اس نئے منصوبے کے شاندار اثرات اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں نئے مواقعوں کی تخلیق دیکھنے کیلئے انتہائی بے چین ہیں۔

صارف تجربے کو ریٹیل سے آگے مزید بہتر بنانے کیلئے مستقل اختراعی طریقہ کار کی تلاش میں سرکردہ دراز میں سال2017سے گیمیفکیشن تخلیقات کا ایک مضبوط ایریا بن چکا ہے اور کمپنی پاکستان میں تمام گیمر پروفائلز کے مطابق گیمنگ تجربے کی فراہمی کے ذریعے دراز فرسٹ گیمز کے سرکردہ انٹر ٹینمنٹ چینل بننے کے حوالے سے انتہائی پر اعتماد ہے۔

دراز فرسٹ گیمز یوزرز کو پاکستان بھر میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ ٹورنامنٹس کھیلنے اور ون آن ون چیلنج کے ذریعے وننگ پوائنٹس حاصل کرکے دراز پر قابل ادائیگی کوپن کے حصول کا موقع فراہم کرے گا۔آنے والے ہفتوں میں دراز فرسٹ گیمز پر دستیاب گیمز کے کیٹلاگ میں اضافہ کرے گا اور redemptionسینٹر متعارف کرائیگا جس کے ذریعے یوزرز حاصل کئے گئے پوائنٹس کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی کرسکیں گے۔

دراز فرسٹ گیمز ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گھروں میں محصور صارفین کیلئے تفریح کے مواقعوں کے حوالے سے طلب میں انتہائی اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایسے میں صارفین کی سوپ پر مبنی تخلیقات کی واضح مثال دی جاسکتی ہے جسے دراز نے ہمیشہ ترجیح دی۔