ملک میں کورونا مزید 82 افراد کو نگل گیا

519

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 264 جبکہ 1,770 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 32,910 پنجاب میں 31,104 ،بلوچستان میں 5,224 خیبر پختونخواہ 11,373، گلگت بلتستان میں 824 ، اسلام آباد میں 3.544 اور آزاد کشمیر میں 285 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 555، پنجاب میں 607 ، خیبرپختونخوا میں 500، بلوچستان میں 51، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان 12 اور آزاد کشمیر 07 اموات ہوئیں جبکہ 30 ہزار 128 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 167 ٹیسٹ کے دوران 4,688 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 82 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 65 لاکھ 73 ہزار 585 افراد متاثر، 3 لاکھ 88 ہزار 41 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 71 ہزار 32 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔