معیشت کوبچانےکیلئے بھی ٹڈی دل کاخاتمہ ضروری ہے، آرمی چیف

419

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ معیشت کومنفی اثرات سےبچانےکیلئے بھی ٹڈی دل کاخاتمہ ضروری ہے، انسداد ٹڈی دل کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے قومی انسداد ٹڈی دل مرکز کا دورہ کیا،مرکز کے چیف کوآرڈینیٹر ، انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ٹڈی دل کے حوالے سے جنرل قمر باجوہ کوبریفنگ دی،ملک میں ٹڈی دل سے درپیش خطرات کے تدراک کے لیے اقدامات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے قومی حکمت عملی کے تحت مرکز کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہاکہ ملک میں غذائی سلامتی یقینی بنانے کےلیے موثر انسداد ٹڈی دل آپریشنز ناگزیر ہیں،ملک میں منفی معاشی اثرات کے ہر ممکن خاتمے کے لیے کاوشیں ضروری ہیں،حکومت نے ٹڈی دل کے تناظر میں پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔