آموں کی سالانہ نمائش کورونا وباء کے سبب منسوخ

529

میرپورخاص میں آموں کی سالانہ نمائش کو کورونا وباء کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

آموں کی سالانہ نمائش کی منسوخی کا فیصلہ مینگو فیسٹیول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر زاہد میمن نے کی۔

ڈی سی میرپورخاص کے مطابق آم کی نمائش گزشتہ 54 برس سے منعقد کی جارہی تھی،تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 55 ویں سالانہ نمائش کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ آم کی سالانہ نمائش روایتی طور پر ہر سال جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد میرپورخاص کے آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔

اس نمائش میں آم کی ڈیڑھ سو سے زائد مختلف اقسام رکھی جاتی ہیں۔