وفاق اور میئر اسلام آباد کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کرگئی

216

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت اور مئیر اسلام آباد شیخ انصر کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کر گئی مئیر اسلام آباد نے عدالتی حکم عدولی پر وفاق کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود لوکل گورنمنٹ کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے 17مئی کا معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے کیس عدالت میں زیرالتوا ہے 2 جون کو شام 6 بجے واٹس ایپ کے ذریعے مجھے 3 جون کے اجلاس کا بتایا گیا ۔ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ عدالت حکم کے باوجود آج پھر اجلاس کے ایجنڈے پر میرے خلاف انکوائری رکھی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو اجلاس سے روکا جائے۔ کاشف ملک ایڈووکیٹ نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے درخواست دائر کر دی ۔ یاد رہے کہ میئر اسلام آباد کو وزارتِ داخلہ نے 90 روز کے لیے انہیں معطل کر دیا تھا ۔