نیب پنجاب اور پختونخوا میں اندھا گونگا اور بہرا بنا ہوا ہے، پلوشہ خان

130

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نیب پنجاب اور پختونخوا میں اندھا، گونگا اور بہرا بنا ہوا ہے،
وزیراعلیٰ سندھ کورونا سے عوام کو بچائیں یا نیب کا جواب دیں،عمران خان انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلبی کے نوٹس جاری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے کام کریں یا نیب گردی کا سامنا کرے، عمران خان کی نالائقی کو نیب گردی کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت حالت جنگ میں ہے اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وبا کی لپیٹ میں ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں سے کسان پریشان ہیں، حکومت کورونا وبا اور ٹڈی کے خاتمے کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔