چارروز کاروبار کھولنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے،شبیر احمد قائمخانی

118

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) صدر سندھ کونسل پاک سرزمین پارٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہاہے کہ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا آج حیدرآباد میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب اور ٹرانسفارمر،تار گرنے کی وجہ سے ہفتوں بجلی غائب رہتی ہے عوامی نمائندے عوامی مسائل کو ایوانوں میں اٹھائیں اور لفاظی سے گریز کریں،لاک ڈاون سے متاثر لاکھوں لوگوں کو مئیر حیدرآباد کے کردار کہیں نظر نہیں آیا 3 دن کاروبار زندگی بند اور 4 دن کھولنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراراکین سندھ کونسل،صدر ڈویژن ندیم قاضی،نائب صدر شعیب جعفری و اراکین ڈویژن بھی موجود تھے ۔شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ حیسکو افسران کی کرپشن کی بدولت محکمہ تباہ اور عوام پریشان ہیںمتعددعلاقوں میں ہفتوں پانی نہیں آ تا،پانی کی لائنیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی شامل ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔پیٹرول پمپس3روزسے بند ہیں عوام پیٹرول کے لیے پریشان،ضلعی انتظامیہ غائب ہے عوامی نمائندے عوامی مسائل کو ایوانوں میں آواز اٹھائیں اور لفاظی سے گریز کریں۔