عمر بن عبد العزیزؒ کے مرقد کی بے حرمتی پر خاموشی لمحہ فکر ہے‘دردانہ صدیقی

259

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے خلیفہ المسلمین حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مرقد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعے نے پوری امت مسلمہ کا دل زخمی کردیا ہے، دلسوز واقعے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن انتہائی چالاکی سے اپنی چالیں چل رہا ہے مگر ہمارے حکمران فہم و فراست سے عاری دکھائی دے رہے ہیں، اپنے اسلاف کی نشانیوں اور اقدار کو بچانے کے لیے عالم اسلام کو متحد و یکجا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اس حساس ایشو پر ہنگامی بنیاد پر اجلاس طلب کرے اور مسلم دنیا مل کر لائحہ عمل ترتیب دے۔