ٹنڈو آدم، محکمہ صحت کے دو ملازمین سمیت اہلخانہ کے چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

97

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں محکمہ صحت کے دو ملازمین سمیت اہلخانہ کے چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا۔ ٹنڈو آدم ٹہلہ باد کے رہائشی محکمہ صحت کے ملازم کلرک ریاض عمرانی، ٹی بی سیکشن شہداد پور انچارج مختار عمرانی، دائی ثمینہ عمرانی اور وقار عمرانی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گھر میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔