شہدادپور، مختلف کارروائیوں میں روپوش اور اشتہاری 4 ملزمان گرفتار

27

شہدادپور (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کے ہدایات پر ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر دلوانی، پولیس پوسٹ ملدسی کے انچارج سب انسپکٹر منظور ببر نے دو روپوش ملزمان علی گل اور علی شیر کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب روپوش اور اشتہاری ملزمان کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر دلوانی اور پولیس پوسٹ جٹیا کے انچارج اے ایس آئی برکت علی لغاری نے دو روپوش ملزمان گلشیر کلوئی ولد محمد ایوب کلوئی اور شفیع محمد کلوئی ولد محمد ایوب کلوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔