جعلی ڈومیسائل سندھ کے عوام کا معاشی، معاشرتی اور سیاسی قتل ہے، سول سوسائٹی

129

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سندھ بھر میں جعلی ڈومیسائل رد کرنے کی جاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس جیکب آباد (DPC) کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے جان اوڈھانو، خادم اوڈھانو، جی ایم سومرو اور گل بلیدی کی زیر قیادت مظاھرہ کیا گیا۔ قائدین نے حکومت سندھ سے فوری جعلی ڈومیسائل رد کرنے کے احکامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کا اجرا دراصل سندھ میں رہنے والے تمام مستقل شہریوں کے حقوق پر ڈاکا زنی ہے، جو ظلم و زیادتی کی انتہا بلکہ یہ سندھ کے عوام کا معاشی، معاشرتی اور سیاسی قتل کے مترادف ہے۔