عمرکوٹ، 315 اقلیتی طالب علموں میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم

272

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ ضلع کے ہونہار 315 اقلیتی طالب علموں میں حکومت سندھ کی جانب اسکالرشپ کے چیک تقسیم، حکومت سندھ اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے اس قسم کے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ، کمار ٹلوانی کا طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب۔ عمرکوٹ میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب سے ایک اشتہار کے ذریعے سندھ کے ہونہار اقلیتی طلبہ سے اسکالر شپ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد صوبائی وزیر ہری رام کشوری کے پولیٹکل سیکرٹری ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ اور کمار ٹلوانی نے عمرکوٹ کے تین سو پندرہ اقلیتی طلبہ میں یونیورسٹی کے طلبہ میں پندرہ ہزار روپے کے فی چیک جبکہ کالجز کے طلبہ میں دس ہزار روپے کے حساب سے طلبہ میں چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے پولیٹکل سیکرٹری ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ اور کمار ٹلوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن عملی اقدامات کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتی عوام کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور اقلیتی معاملات کے صوبائی ہری رام کشوری نے ہمیشہ غریب مستحق اقلیتی لوگوں کیلیے بھرپور کام کیا ہے۔ اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت نے اقلیتی ہونہار مستحق طلبہ کی فنانشل سپورٹ، میڈیکل سپورٹ اور طلبہ وطالبات میں میرٹ پر اسکالر شپ کے فنڈز تقسیم کیے ہیں۔ تقریب سے راج وینجھراج میگھواڑ اور پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ چیک حاصل کرنے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔