غلام مرتضیٰ بلوچ کی پارٹی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکے گا

326

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی حیدر آباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی، زکوات کمیٹی کچا قلعہ کے سابق چیئرمین سید مشتاق شاہ، پی پی کچا قلعہ حیدرآباد وارڈ 8 کے عہدیداران امان اللہ بروہی، فتح بلوچ، سعید احمد شیخ، ملک عبدالرزاق، عتیق دیسوالی، سابق سینئر و جونیئر نائب صدور نفیس احمد و ملک حنیف، پی پی وارڈ 9 کے سابق صدر و جنرل سیکرٹری شہاب الدین قریشی و ماجد علی قائم خانی، سینئر ورکرز وزیر احمد، گل حمید اور آفتاب مغل نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کراچی کے صدرو صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمینٹ اینڈ اسپیشل ڈیولپمنٹ غلام مرتضیٰ بلوچ کی انسانوں کے سب سے بڑے جانی دشمن مرض کورونا وائرس کے ہاتھوں ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کی پارٹی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ پارٹی نے انہیں جو بھی ذمے داریاں دیں انہوں نے بڑے احسن طریقے سے نبھائیں۔ وہ غریبوں کے ہمدرد اور سب کے کام آنے والے ایک عظیم انسان تھے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔