جھڈو، کورونا ایمرجنسی میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر سریش کمار میں وائرس کی تشخیص

176

جھڈو (نمائندہ جسارت) کورونا ایمرجنسی میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے جھڈو کے ایک اور مسیحا ڈاکٹر سریش کمار ولد ڈاکٹر بھیمراج میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹر سریش کا سیمپل پیر کے روز حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بھجوایا گیا تھا۔ ڈی ایچ او میرپور خاص کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کورونا وائرس کے شکار جن مریضوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں ڈاکٹر سریش کا نام بھی شامل ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر سریش حیدر آباد میں اپنے گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔