حیدرآباد: مرمتی کاموں کے نام پر بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان

102

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شدید گرمی ، لوڈشیڈنگ درختوں کی کٹائی اور مرمتی کاموں کے نام پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں میں شدید اشتعال، معصوم بچے گرمی سے بلبلا اٹھے، کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا،حیسکو کی جانب سے معمول کے مطابق7سے 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تو اپنی جگہ ہے جبکہ ہالا ناکہ سب ڈویژن میں 2روز سے صبح 7بجے سے سہ پیر تک مرمتی کاموں کے نام پر بجلی کی بندش کی جارہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں معصوم بچوں،بزرگوں اور کورونا کے باعث گھروں میں قرنطینہ ہونے والوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے ۔ طویل بند ش کے باعث یو پی ایس بھی کام چھوڑ چکے ہیں جبکہ پیٹرول پمپس بندہونے کے باعث جنریٹر بھی چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔شہریوںکا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں مرمتی کام اور درختوں کی کٹائی کا کونسا وقت ہے یہ کام بہتر موسم میں کیاجاتا ہے لیکن حیسکو افسران متوقع بارشوں کے حوالے سے کاغذی طور پر انتظامات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں اور کرپشن کا بازار گرم کرر ہے ہیں، وفاقی حکومت حیسکو کا قبلہ درست کرے ۔