منی لانڈرنگ کیس‘ نیب پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب

118

کراچی (نمائندہ جسارت )سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زاید اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں پر نیب پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔ بدھ کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر کی دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے شرجیل انعام میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں اور ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل، والدہ زینت انعام میمن کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی ٹھوس شواہد موجود ہیں‘ملزمان پر 2 ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔