تیز رفتار کار روہڑی کینال میں جاگری، نوبیاہتاجوڑا جاں بحق

259

نوابشاہ (نمائندہ جسارت)منھڑوو سے مورو جانے والی تیز رفتار کار روہڑی کینال میں جاگری، ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا نئی نویلی دلہن شوہر سمیت جاں بحق ،غوطہ خوروں نے 13 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میاں بیوی کی لاشیں اور کار کو روہڑی کینال سے نکال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق دولت پور کے قریب منھڑو کے گاؤں بودلو ڈاہری کے رہائشی غلام رسول ڈاھری اسکی بہن حور ڈاہری اور بہنوئی الٰہی بخش ڈاہری گزشتہ شب مورو جارہے تھے کہ تیز رفتار کار روہڑی کینال نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد کار سمیت پانی میں ڈوب گئے تاہم مقامی لوگوں نے غلام رسول ڈاہری کو بچالیا جبکہ نوبیاہتا جوڑے کی لاشوں کو غوطہ خوروں نے 13گھنٹے کی جدوجہد کے بعدکینال سے باہر نکالا،جاں بحق ہونے والے جوڑے کی 2 روز قبل شادی ہوئی تھی لاشیں ملنے کے بعدجوڑے کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہو گی ہے۔