بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلیے نئی پالیسی کا اعلان

96

اسلا م آباد ( آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔