پولیس کی اراکان اسمبلی سے توہین آمیز رویے کیخلاف قرداد جمع

129

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے پولیس کی اراکین اسمبلی سے توہین آمیز رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرداد جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 2مئی کو نیب اور پولیس شہباز شریف کو گرفتار کرنے ماڈل ٹاؤن پہنچی تو اراکین پنجاب اسمبلی بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس نے نہ صرف اراکین پنجاب اسمبلی سے بد تمیزی کی بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا. پولیس کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسی طرح شہباز شریف کی عدالت آمد کے موقع پر بھی پولیس نے منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ بد سلوکی کی۔ یہ ایوان اراکین اسمبلی کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتا ہے۔