اپوزیشن کیخلاف حکومتی بدترین انتقامی کارروائیاں جاری ہیں ‘رانا ثنا اللہ

135

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف حکومتی بدترین انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے انتقام میں اندھے ہو کر آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ایک محب وطن شہری ہیں جو مختلف رکاوٹوں کو کراس کرتے ہوئے لاہورہائی کورٹ پہنچے،وہ جب لاہور ہائی کورٹ جا رہے تھے تو ریگل چوک پر ناکے لگائے، پولیس نے انہیں روک لیا اور ان کی گاڑی چیک کرنے کی کوشش کی،جس پر میں نے مزاحمت کی اور کہا کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا، مجھے خوف ہے کہ یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں اور میڈیا کے آنے پر ان کی گاڑی کو وہاں سے جانے کی اجازت دی دی گئی۔