چند لوگ اور لیبارٹریز میں احساس نامی چیز ختم ہو گئی ، چودھری شجاعت

110

جب تک کسی قسم کی علامات ظاہر نہ ہوں کورونا ٹیسٹ سے پرہیز کریں، صدرق لیگ لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام ایسے عناصر سے بچیں جو ناجائز کمائی کے لیے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے، چند لوگ اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں احساس نامی چیز ختم ہو گئی ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ جب تک کسی بھی قسم کی علامات ظاہر نہ ہوں کورونا ٹیسٹ سے پرہیز کریں، یہ اپنی ذمہ داری سمجھیں کہ خود کو اور دوسروں کو کیسے بچانا ہے،بار بار ٹیسٹ کروانے سے اپنے آپ کو اور اپنی فیملی کو ذہنی مریض نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غریب رشتہ داروں اور اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں کیونکہ اللہ کو یہ فعل پسند ہے، شاید اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے نجات عطا فرما دے۔