پاکستان میں چاند گرہن5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران ہوگا

227

جہانیاں(آن لائن)پاکستان میں چاند گرہن 5 اور6جون کی درمیانی شب کے دوران ہو گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس چاند گرہن 5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران ہو گا،یہ چاند گرہن شب10بج کر 45منٹ پر شروع ہو گا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ شدت ساڑھے 12 بجے تک ہو گی اوریہ چاند گرہن2بج کر4منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ چاند گرہن نیم سایہ والا ہو گااس لیے اس کا زیادہ فرق محسوس نہ کیا جا سکے گا۔