ترکی کا اندرونِ ملک کارروائیوں میں مزید عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

226

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک حکومت نے اندرون ملک کارروائیوں میں مزید عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔ وزیر داخلہ سلیمان سوئے نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع بتلیس کے دیہی علاقے میں 2 دہشت گرداور ضلع تنجے لی کے دیہی علاقے اوواجک میں ایک مطلوب عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم ’ایم ایل ‘اور ’ٹی کے پی ‘سے تھااور وہ حکومت کی فہرست میں شامل تھے۔ بیان میں بتایا گیا کہ بتلیس میں 4 روز قبل 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھااور وہاں اب بھی آپریشن جاری ہے۔