یمن کے لیے درکارامدادی رقم جمع کرنے میں اقوام متحدہ ناکام

275

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے یمن میں جاری خانہ جنگی اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث امدادی رقم جمع کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والی عطیات کانفرنس میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے یمن میں امدادی کاموں کے لیے 2 ارب 41 کروڑ ڈالر کی درخواست کی تھی، تاہم ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں صرف ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے وعدے کیے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف 6 برس سے وسیع آپریشن شروع کررکھاہے۔