روس میں خون چوسنے والے کیڑوں نے تباہی مچانا شروع کردی

323

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں کورونا وائرس کے بعد خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سائبریا میں خون چوسنے والے کیڑوں کی بڑی تعداد نے شہریوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ روسی وزارت دفاع کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ معمول سے زیادہ کیس سامنے آنے کی وجہ سے اسپتالوں میں ویکسین کی قلت ہوگئی ہے۔ خون چوسنے والے کیڑوں سے 8ہزار 215 افراد متاثر ہوئے۔