امریکا سے رہا ہونے والا ایرانی سائنسدان وطن پہنچ گیا

205

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 4برس تک قید رہنے والاایرانی سائنس داں سیروس عسکری رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گیا۔ امریکی عدالت نے 2016 ءمیں عسکری پر ملکی راز کا الزام عائد کیا تھا، جب وہ تعلیمی دورے پر امریکا میں موجود تھا۔ تاہم اس کے خلاف تمام الزامات گزشتہ برس نومبر میں واپس لے لیے گئے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحہ پابندی میں توسیع پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔