سعودی عرب کے ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے بڑے اقدامات

203

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ وزارت ماحولیات و زراعت نے ٹڈی دل کے حملوں سے تحفظ کے لیے گرو¿انڈ کنٹرولنگ یونٹ کی جانب سے ریاض اوردیگر علاقوں کے لیے 40 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ منصوبے کے تحت 5 ٹیمیں نگرانی کے فرائض انجام دیں گی، جب کہ 2 ٹیمیں فوری کمک پہنچانے کے لیے تیار رہیں گی۔ وزارت ماحولیات نے ٹڈی دل پر اسپرے کے لیے 15 ہزار لیٹر ادویات کا ذخیرہ بھی حاصل کر لیا ہے۔