سعودی عرب میں اسلحہ کی نمائش کرنا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا

237

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اسلحہ کی نمایش کرنے پر 3شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے ساتھ وڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ ریاض پولیس نے وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے تینوں شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ادھر شاہ فہد سیکورٹی کالج کے سابق ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر فہد شعلان نے خبردار کیا کہ سعودی عرب میں اسلحہ رکھنے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔