یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کے مطابق کارپوریشن نے رواں سال 22 ارب روپے کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن نے کام کے اوقات کار کم کرنے اور مینوفیکچررز اور سپلائرز کی فراہمی میں کمی کے باوجود اس سال ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے اس دوران 6 ارب روپے کا نقصان بھی پورا کیا ہے۔