اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی

444

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید164.75 روپے سے گھٹ کر164.30روپے اور قیمت فروخت 165 روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت خرید163.50 روپے اور قیمت فروخت70پیسے کی کمی سے165.20روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہو گئی۔