ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی پربزنس کمیونٹی کو تشویش

235

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی پر تشویش ہے۔ مرکزی بینک روپے کے زوال کو روکنے کی کوششیں بڑھائے تاکہ عوام اور کاروباری برادری سکھ کا سانس لے سکیں،کرنسی کی قدر کم ہونے سے برآمدات کو کچھ سہارا ملے گا مگردرآمدات مہنگی ہو جائیں گی جو درآمدات سے دگنی ہیںاور غیر ملکی قرضہ بڑھ جائے گا، اس سے دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کی لاگت میں اضافہ، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لےے خام مال مہنگا اور عمومی مہنگائی میں بھی اضافہ ہوجا ئے گا۔ ایک اعلامیہ کے مطابق میاں زاہد حسین نے وومن چیمبر کراچی کی لیڈر محترمہ نازلی عابد، زہرہ زاہد،عروج فاطمہ جعفری اورجامشورو چیمبر آف کامرس کے لیڈر ریحان مہتاب چاﺅلہ سے گفتگو میں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی تشویشناک ہے مگر یہ ترقی پذیر ممالک سے غیر ملکی سرمائے کے انخلاءکا نتیجہ ہے جس سے بہت سے ممالک متاثر ہوئے ہیں تاہم پاکستانی روپے کو دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم نقصان پہنچا ہے جس کا سارا کریڈٹ گورنرا سٹیٹ بینک کی مثبت پالیسیوں کو جاتا ہے۔بیس جنوری سے چار مئی تک پاکستان روپے کی قدر میں 3.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔