شاکر گجر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، ڈیری سیکٹر کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت کا مطالبہ

396

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان محمد شاکر عمر گجرنے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈیری سیکٹر کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ شاکر گجر نے کہا کہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے ہم ڈیری فارمرز اور خوردہ فروش بھی اپنے ہم وطن شہریوں سمیت بچوں اور بوڑھے شہریوں کو تازہ دودھ کی فراہمی کے ذریعہ24 گھنٹے کام کر رہے ہیںتاہم ہمیں دودھ کیطلب اور رسد کے نظم کو برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،دودھ کی دکانوں اور آمدورفت کے لےے وقت محدود کرنا کسانوں کے لےے مشکلات کا باعث بن رہا ہے لہٰذا تازہ دود ھکا کاروباربری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے ، موجودہ صورتحال میں نقل و حمل کی گاڑیوں کو قابل احترام امن و امان کی ایجنسیوں کی طرف سے جانے کی اجازت نہیں تھی اور اسی وجہ سے کثیرمقدار میںدودھ خراب ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فارم سے موصول ہونے بعددودھ کی زندگی 2 سے 3 گھنٹے ہے،ان حالات میںہمارا وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ جب بھی آپ کوئی نوٹیفیکیشن جاری کریں ہمیں پابندیوں سے مستثنیٰ رکھیں شاکر عمر نے کہا کہ دودھ فروش اور ہول سیلر مشکلات کا شکار ہیں۔