پاکستان اسٹاک مارکیٹ : 56.74 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی

139

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار وفاقی بجٹ کے قریب آنے اور ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیوںسے سائیڈ لائن رہے جس کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سے34401.42پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 41.38فیصد کم رہا تاہم مخصوص مہنگی کمپنیوں کی شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2ارب 34کروڑ27لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ 56.74 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوٹریڈنگ کے آغاز سے حصص کی خرید وفروخت کی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے میں آئی ۔