ایف آئی اے نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو طلب کرلیا

117

لاہور(جسارت نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو ایف آئی اے نے 5 جون کو طلب کرلیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور غلط الزامات لگانے پر سابق معروف فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے 5 جون کو طلب کر لیا۔ شعیب اختر کو انکوائری افیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ سابق اسپیڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی تھی۔واضح رہے شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کا انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔تفضل رضوی نے مو¿قف اختیار تھا کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیے۔درخواست میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کرئیر کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔