کرکٹ میں بھی نسلی تعصب موجود، خود بھی نشانہ بنا ،کرس گیل

145

جمیکا( جسارت نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے کہا ہے کہ نسلی تعصب صرف فٹبال میں ہی نہیں کرکٹ میں بھی موجود ہے۔ امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ” دوسرں کی طرح سیاہ فام افراد کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ انہیں بیوقوف سمجھنا چھوڑ دیں، میں دنیا بھر میں سفر کرچکا ہوں اور اپنے سیاہ فارم ہونے کی بنا پر متعصبانہ جملوں کا سامنا کیا ہے۔میں نے ٹیموں میں بھی خود کے بارے میں کہتے سنا کہ بلیک اور طاقتور اور بلیک اور مغرور“ ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست َمینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت ہوگئی تھی، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے امریکا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث 6 ریاستوں میں سخت کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ امریکا کے علاوہ دنیا بھر میں اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔