بلوچستان کے کھلاڑی مشکلات کا شکارہیں،شاہد آفریدی

413

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )پا کستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شااہ خان آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچ اور پختون محب وطن اور ملک کے وفادار ہےں،ملک اور قوم کیلیے ان کی قربانیاں رایگاں نہیں جائیگی،بلوچستان میں فٹبال کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہےں،اپنے بچوں اور خاص کر بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہےں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے نو شکی میں 500مستحقین میں راشن تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔شاہد خان آفریدی نے فٹبال اسٹیڈیم نو شکی میںشاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر شاہد خان آ فریدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے بلوچ اور پختون محب وطن اور ملک کے وفادار ہے۔ملک اور قوم کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ،میں نے رمضان المبارک میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں جاکر کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کروںگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان شاہراﺅں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے شاہراہوں پر سفر کرنا مشکل ہے میں پاک فوج،ایف سی،پولیس،لیویز اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کا مشکورہوں جنہوں نے مستحقین میں راشن تقسیم کر نے کے سلسلے میںہما رے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فٹبال کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہے ،چمن اور نوشکی میں فٹبال کے نامور کھلاڑی موجود ہے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے ،نوجوان بلخصوص خواتین تعلیم پر زیادہ توجہ دے، انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہے،کرونا ایک خطرناک وبا ہے اس کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کرکٹ کے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جمیل احمد رند کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مستحقین کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔