حکومت نیٹ بال فیڈریشن اور کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے، شازیہ یوسف

339

اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی نیٹ بال ٹیم کی کوچ شازیہ یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ نیٹ بال کے کھلاڑی بھی کرونا وائرس کی وبائ کے باعث دوچار ہے ہیں اور ان مشکل حالات میں اپنی تربیت کو بھی جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل نہ ہونے کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نی ابھی تک پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی جس سے فیڈریشن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں، دفتر کا کرایہ اور یوٹیلٹی بلز بھی ادا کرنے ہوتے ہیں۔شازیہ یوسف نے کہا کہ قومی نیٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح میڈلز حاصل کررکھے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی حکومت نے ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔