ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ کیلیے 25کھلاڑیوں کا اعلان

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور آئندہ ماہ جولائی میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے لیے 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور اولڈ ٹریفورڈ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی قرنطینہ کا وقت پورا کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ہمپشائر کے روز باو¿ل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائےگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ڈائریکٹر آف ایونٹ اسٹیو ایل وردی کا کہنا ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کی ساتھ سیریز کا انعقاد ہمارا مقصد ہے لیکن میچز کے انعقاد سے قبل حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان کو بھی اگست ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور وہاں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ انتائی اہم ہے اور اس سے کورونا کی موجودگی میں سیریز کے انعقاد کی تیاریوں کا اندازہ ہوجائے گا۔دوسری طرف ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں چودہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ گیارہ ریزورز کھلاڑی شامل ہیں۔ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ جیسن ہولڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔ تین ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ اور ٹریننگ سیشنز کے بعد مہمان ٹیم مانچسٹر سے ساوتھ ہمپٹن پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔