لیاری سے باکسنگ کا کھیل ختم ہوچکا ہے ،باکسر حسین شاہ

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے واحد اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے۔سیف گیمز میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل اور ایشیا کے چیمپئن اور بہترین باکسر حسین شاہ نے سٹیل مل کے اولمپین باکسر رشید قمبرانی کے ساتھ روا رکھا جانے والے سلوک پر بہت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کے پاکستان میں کھیل ویسے ہی زوال پذیر ہیں جب کے رشید قمبرانی اپنے وقت کا مایا ناز باکسر تھا پاکستان میں اور خاص کر لیاری میں نئے آنے والے باکسروں کا ایڈیل ہے جب اس کے ساتھ یہ حالت ہے تو ان کا باکسنگ کا مستقبل کیا ہوگا جس سے ناصرف لیاری میں بلکہ پاکستان میں باکسروں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے جب کے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نام نہاد صدر اصغر بلوچ نے نا صرف سندھ کی بلکہ لیاری کی باکسنگ کو تباہ کر دیا ہے ان کا یہ کہنا کے سندھ گورنامنٹ کوئی مدد نہیں کرتی سراسر جھوٹ اور اپنی نا اہلی کو چھپانا ہے جب کے حقیقت یہ ہے کے گذشتہ 12 سالوں میں جتنا پیسا سندھ اسپورٹس بورڈ نے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کو دیا ہے اس کا کوئی حساب نہیں جو کے لاکھوں میں ہے وہ پیسا کہاں ہے اس کا کوئی حساب نہیں اب باکسنگ کا کھیل سندھ میں صرف کاغذوں میں رہ گیا ہے جب کے نا صرف لیاری بلکہ سندھ سے باکسنگ کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔