سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس کے شعبے میں رسک بیسڈ کیپٹل رجیم متعارف کروانے کے لےے ایکچوریز پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ ورکنگ گروپ کو نئی رجیم کے قوائد و ضوابط ترتیب دینے کی خصوصی ذمہ داریاں ٹائم لائن کے ساتھ سونپی گئی ہیں۔ گروپ کے ممبران مقامی اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے ماہرین ہیں۔ایس ای سی پی نے انشورنس سیکٹر میں رسک بیسڈ کیپٹل رجیم کو مرحلہ وار متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس شوکت حسین کو تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔ انشورنس کمپنیاں اپنے معمول کے کاروبار اور انشورنس کے معاہدوں میں تسلسل کے ساتھ رسکس لیتی ہے ۔