بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوںکیلیے نئی پالیسی کا اعلان

211

اسلا م آباد ( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 10 جون تک 20 ہزارمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزار سے زایدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے ملک کے 6 بڑے ائرپورٹس کھول دیے گئے ہیں ۔واپس آنے والے پاکستانیوں کی ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔