ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فاموں کیلئے ہم نے زیادہ کام کیا، ٹرمپ

430
واشنگٹن: امریکی صدر نے کہا ہے کہ سیاہ فاموں میں بےروزگاری کی کم ترین شرح میری انتظامیہ کی جانب سے کئیے گئے اقدامات کی بہترین مثال ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فاموں کے حقوق کیلئے میری انتظامیہ نے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاہ فاموں میں بےروزگاری کی کم  ترین شرح میرے اقدامات کی بہترین مثال ہے تاہم میڈیا کو چاہئیے کہ انتہاپسندوں اور لوٹ مار کرنے والوں کو بھی نظرانداز نہ کرے۔
واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ہوئی غیر مسلح سیاہ فام کی ہلاکت نے ملک بھر میں مظاہروں کو جنم دیا ہے جس کے نتیجے میں مظاہرین وائٹ ہائوس کے باہر جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں جبکہ مظاہرین نے حکومت سے ملزم پولیس اہلکار کو سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔