سندھ اسمبلی،شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا

603

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا، رکن پیپلز پارٹی شہناز انصاری کے انتقال سے خالی نشست پر شرمیلا فاروقی منتخب ہوئی ہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تعداد کم ہے، اسمبلی اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے ماسک کے علاوہ چہرے پر حفاظتی شیلڈ بھی لگا رکھی تھی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس میں طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق اور زیرعلاج مریضوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے، ہر رکن کو سینیٹائزر گیٹ سے ہال میں داخل ہونے اور ماسک پہن کر آنے کا پابند کیا گیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس کیلئے مہمانوں کے آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔