شاہ محمودقریشی کا کینیڈاکی وزیربرائےبین الاقوامی ترقی سے رابطہ

569

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکینیڈاکی وزیربرائےبین الاقوامی ترقی کریناگولڈسےوڈیولنک کے ذریعے  رابطہ کیا،جس میں دونوں وزرا کےدرمیان دوطرفہ تعلقات،کوروناکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مط بق وزیرخارجہ نےکینیڈین وزیرکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کوبھارت کےاس منفی رویےکانوٹس لیناچاہیے،بھارت مسلمانوں کوکوروناوباکےپھیلاؤ کاذمے دارقراردےکران کی مسلسل تضحیک کررہا ہے،بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیوں کےذریعےامن پسندشہریوں کونشانہ بنارہاہے، بھارت اپنی ہندتواسوچ پرعملدرآمد کےذریعے خطے کےامن کوتباہ کرنےکےدرپےہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹڈی دل سےزراعت کےشعبےکو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، کوروناکےساتھ ساتھ ہمیں ٹڈی دل کےحملے کابھی سامناہے۔

وزیر خارجہ  نےوزیراعظم کوعالمی کانفرنس میں مدعوکرنےپرکنیڈین وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نےترقی پذیرممالک کیلئےڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویزدی ہے، ایک طرف کوروناکےپھیلاؤکوروکناہےدوسری طرف اپنےلوگوں کوبھوک سےبچانا ہے، پاکستان اس وقت کوروناکی انتہائی سطح کوچھو رہاہے، پاکستان لاکھوں غریب پاکستانیوں کی معاشی معاونت کیلئےکوشاں ہے، پاکستان محدودوسائل کےساتھ کوروناجیسی عالمی وباسےنبردآزماہے۔

کینیڈین وزیر نے کہا کہ کوروناکےساتھ ساتھ پولیوکےخاتمے کیلئےبھی پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے، کوروناایک عالمی چیلنج ہےہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ کھڑےہیں۔

کنیڈین وزیروزیربرائےبین الاقوامی ترقی کریناگولڈنےڈیٹ ریلیف تجویزکوسراہا۔