کوئٹہ میں دو روزبعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

608

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دن کے بعد موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سیلولر نیٹ ورک کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کودو روز سےمشکلات کا سامنا تھاتاہم اب  انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دو روزقبل موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری طور پر موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کا مراسلہ بھیجا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش سےمتعلق وجوہات کاعلم نہیں ، موبائل پرانٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے حکام سے رابطہ میں ہیں۔