کوروناوائرس: نیوزی لینڈ کا پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

452
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم کوروناوائرس پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے وہ آئندہ ہفتے کوروناوائرس وبا سے متعلق سماجی فاصلے سمیت تمام پابندیوں کو ختم کردیں جبکہ ملکی بارڈرز بھی کھول دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے کوروناوائرس وبا کے پیشِ نظر ملک بھر گزشتہ 2 ماہ سے سخت لاک نافذ کیا ہوا تھا۔ ملک میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 1,504 ہے جبکہ اموات کی تعداد 22 ہوچکی ہے۔