شہر قائد میں تیز آندھی اور طوفان، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

589

کراچی:شہر قائد میں تیز آندھی اور مٹی کاطوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات مٰں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آنے والی آندھی اور طوفان کے سبب سعدی ٹاؤن میں مکان کہ دیورار گرنے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں مکانات کی چھتیں کرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ دیگر واقعات میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

شہر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزررہا ہے، جس کے باعث شہر میں تیز آندھی چلی، آندھی 54سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں۔