آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز کیلئے خوشخبری

792

کراچی (حماد حسین): وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز کو خوش خبری سنادی۔

کراچی آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹر کو مستقل کرنے کیلیےسیکریٹری تعلیم خالد حیدر شاہ نے ( ایس پی سی ایس ) کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں ایس پی سی ایس نے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے خط لکھا تھا ۔

واضح رہے کہ سندھ بھر آئی بے اے کے تحت 957 ہیڈ ماسٹروں کی کنٹریکٹ پر 2 سال کے لیے تعیناتی کی گئی تھی تاہم کنٹریکٹ کے اختتام پر اساتذہ کی جانب سے اسوقت کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں  کوجلدمستقل کیاجائے گا ادارہ آپکی کارکردگی سے محکمہ مطمئن ہے۔

تاہم سردار شاہ کو وزارت سے ہٹانے کے بعد سند ھ حکومت کی جانب سے جب کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا تو اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ کا آغاز کیا تھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممبر صوبائی اسمبلیوں نے بھی شرکت کی اور ان کے موقف کی تائید کی تھی ۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث سندھ حکومت نے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں 1سال کا اضافہ کیا اور ایک کمیٹی مرتضی وہاب کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس نے آج تک ان اساتذہ کے ساتھ ایک بھی ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔